مجھ میں صحرا کا غم زیادہ ہے
جبھی آنکھوں میں نم زیادہ ہے
اس لیے ٹھوکریں نہیں کھاتا
میری گردن میں خم زیادہ ہے
میں فرشتہ نہیں بنا، کیونکہ
آدمی کا بھرم زیادہ ہے
یہ قناعت نہیں سہولت ہے
ہے میّسر جو کم، زیادہ ہے
مجھ میں صحرا کا غم زیادہ ہے
(عدنان خالد)
مجھ میں صحرا کا غم زیادہ ہے
جبھی آنکھوں میں نم زیادہ ہے
اس لیے ٹھوکریں نہیں کھاتا
میری گردن میں خم زیادہ ہے
میں فرشتہ نہیں بنا، کیونکہ
آدمی کا بھرم زیادہ ہے
یہ قناعت نہیں سہولت ہے
ہے میّسر جو کم، زیادہ ہے
مجھ میں صحرا کا غم زیادہ ہے
(عدنان خالد)