پیران جبہ و قبا سارا فساد ایک ہے

سب کا خدا الگ سہی سب کا مفاد ایک ہے

چاروں طرف ہیں مذہبی چاروں طرف ہیں نفرتیں

سب کی نماز ایک ہے سب کا جہاد ایک ہے

طبع شعور و فکر کی زد پر رہا ہے اختیار

صدیوں سے شیخ و شاہ کو ہم سے عناد ایک ہے

روشن چراغ ہو یا دل تاباں قلم ہو یا خرد

گرد شب خیال سے ان کا عناد ایک ہے

دہشت پسند گان سے وحشت پرست گان تک

شرح جنون بیسیوں لیکن مراد ایک ہے

پیران جبہ و قبا سارا فساد ایک ہے

(عاطف توقیر )